شہریوں میں اشتعال پھیلانے کی کوشش ، لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب گرفتار 

شہریوں میں اشتعال پھیلانے کی کوشش ، لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب گرفتار 
سورس: File

اسلام آباد : معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد میں ان کی قیام گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں صبح عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔امجد شعیب پر یہ مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امجد شعیب نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مصنف کے بارے میں