این اے 97 تاندلیانوالہ : مسلم لیگ ن کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی

این اے 97 تاندلیانوالہ : مسلم لیگ ن کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی

تاندلیانوالہ : فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 97 کے ریٹرننگ افسر نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔

اس میں کہا گیا کہ دوبارہ گنتی گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول پیپلز کالونی میں آج دن 11 بجے ہوگی۔

این اے 97 سے آزاد امیدوار سعد اللّٰہ بلوچ کامیاب ہوئے تھے، مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مصنف کے بارے میں