پیپلز پارٹی پنجاب کا بینہ کا حصہ بننے کیلئے تیار

پیپلز پارٹی پنجاب کا بینہ کا حصہ بننے کیلئے تیار

لاہور : پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی ۔بجٹ کے بعد3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع  کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے لیے ن لیگ  اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

 
پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کے اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں