بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی :اسد قیصر

  بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی :اسد قیصر

راولپنڈی :پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسد قیصر نے  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ   ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا مکمل اور مستقل خاتمہ ہو۔
انہوں نے مزید کہاکہ  جی ڈی اے، تحریک لبیک پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے،مریم نواز جو کل وزیراعلی بنی ہے اس کو کون مانے گا لوگوں کو زبردستی ساتھ ملایا گیا۔
ہم چاہتے ہیں کہ لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے، ہماری جدوجہد قانون اور آئین کے مطابق ہے، لوگوں سے درخواست ہے پرامن احتجاج کریں۔
 ہم مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں