Get Alerts

پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی، چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی، چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

چمن : پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے پیش نظر ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلع چمن کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایات پر ضلع بھر میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او نے ہدایت کی کہ ادویات، طبی آلات اور ایمبولینس سروسز کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری علاج اور امداد فراہم کی جا سکے۔ یہ اقدام چمن کے عوام کی حفاظت اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر جب سرحدی علاقے میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں "آپریشن غضب للحق" شروع کیا ہے جس میں پاک فوج نے افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔ ان حالات میں چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ، صحت کے اداروں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ٹیگز: