Get Alerts

پاک فوج کا افغان طالبان کی جارحیت کا مؤثر جواب، 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ

پاک فوج کا افغان طالبان کی جارحیت کا مؤثر جواب، 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ

لاہور : پاکستانی فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے مزید پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے قریب افغانستان کے پکتیا علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا، جن میں دو شوال، دو انگور اڈہ، اور ایک زرملان کے علاقے میں شامل ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اپنی مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کے افغان ٹرمینل کو بھی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کا طاقتور جواب افغان طالبان کے لیے شدید نقصان کا سبب بن رہا ہے۔

ٹیگز: