Get Alerts

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا اہم مقابلہ آج

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا اہم مقابلہ آج

کولمبو: آج آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 6 بجے مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ سیمی فائنل کی دوڑ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور دونوں ٹیمیں اپنے گروپ میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی نظریں سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر ہیں۔ اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر آ جائے گا۔ دوسری طرف، انگلینڈ کی جیت پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھ سکتی ہے۔

اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پانچ میں سے چوتھی بار پہنچے گا۔ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، مگر وہ گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ کا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا، جس کے بعد پاکستان کی امیدیں اس بات سے وابستہ ہیں کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے، تاکہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کا موقع ملے اور نیٹ رن ریٹ کا فرق بھی پورا کیا جا سکے۔

ٹیگز: