اسلام آباد : سینیٹ میں افغانستان کی طرف سے پاکستان کے بارڈر علاقوں میں دراندازی کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ افغانستان کی طرف سے پاکستان کے بارڈر علاقوں میں ہونے والی دراندازی کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس دوران شہید ہونے والے پاکستان کے فوجی جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
متن میں یہ بھی کہا گیا کہ سینیٹ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے درخواست کرتا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے اس رویے کا نوٹس لے۔
یہ قرارداد سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے پیش کی گئی اور مکمل اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔