Get Alerts

سینیٹ میں تند و تیز بحث: رانا ثناء اللہ کی دہشتگردوں کو وارننگ، راجہ ناصر عباس کا بانی پی ٹی آئی کے کردار پر زور

سینیٹ میں تند و تیز بحث: رانا ثناء اللہ کی دہشتگردوں کو وارننگ، راجہ ناصر عباس کا بانی پی ٹی آئی کے کردار پر زور

اسلام آباد: سینیٹ کے حالیہ اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی تناؤ کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ناصر عباس نے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے افغانستان سے ہونے والی دراندازی پر مسلح افواج کے بھرپور جواب کی تعریف کرتے ہوئے کہا  دہشتگردوں کو سدھرنے کا موقع دیا گیا ہے، اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔
 ایوان میں منظور ہونے والی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تین بار مذاکرات کی دعوت دی، لیکن دوسری طرف سے ہمیشہ انکار ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی مسائل میز پر بیٹھ کر ہی حل ہو سکتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ناصر عباس نے موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے سیاسی حل پیش کرتے ہوئے کہا موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں بانی پی ٹی آئی (عمران خان) وہ شخصیت ہیں جو قوم کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور ریجنل سیکیورٹی فریم ورک پر کام کیا جائے۔
راجہ ناصر عباس نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ملک سے باہر نہیں جانا چاہتے بلکہ وہ شہادت کی تمنا رکھتے ہیں، تاہم بہتر علاج ان کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔

ٹیگز: