اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ 7 سال قبل پاک فضائیہ نے دشمن کی برتری کا غرور توڑ کر خطے میں قابلِ اعتماد دفاعی توازن بحال کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاک فضائیہ کو "نیکسٹ جنریشن ایئر فورس" میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایئر چیف نے اپنے خطاب میں دشمن کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا7 سال قبل دشمن نے تاریکی میں بزدلانہ وار کیا، جس کا جواب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دے کر ثابت کیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مئی 2025 کے معرکے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے تاریخ میں پہلی بار ملٹی ڈومین آپریشنز کامیابی سے انجام دیے۔
2021 سے جاری مالی دباؤ کے باوجود پاک فضائیہ میں بغیر پائلٹ سسٹمز (Drones)، الیکٹرانک وارفیئر، اور سائبر اثاثوں کی شمولیت جاری ہے۔