کراچی: ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر مستحکم رہی۔ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی نرخ مستحکم رہے۔
دوسری جانب جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 830 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 168,062 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن بھر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا؛ صبح کے وقت انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا، بعد میں جزوی بحالی ہوئی، لیکن اختتام پر دوبارہ نیچے چلا گیا۔
اس دوران 22 کروڑ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب 97 کروڑ روپے رہی۔