بارشوں کاسلسلہ آج دوپہر کے بعد محدود ہو جائے گا، محکمہ موسمیات

بارشوں کاسلسلہ آج دوپہر کے بعد محدود ہو جائے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: بارشیں جہاں موسم میں خاصی تبدیلی بننے کا سبب بنے ہیں وہیں اب شہری مسلسل بارشوں سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔پاکستان میں نظام زندگی بھی درہم بھرم ہو گیاہے  مگر اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج دوپہر کے بعد بالائی علاقوں تک محدود ہو جائے گا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پربرف باری کل بھی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباداورراولپنڈی میںآج دوپہرتک مطلع صاف ہونے کا امکان ہے،جبکہ مری اورگلیات میں برف باری کاسلسلہ کل دوپہرتک رک سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان اور کوہاٹ میں کل مزید بارش کا امکان ہے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں، بلوچستان، سندھ میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں کہیں سردی کا پارہ کم تو کہیں زیادہ ہے، برف باری اور بارش کے باعث مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، جبکہ کوژک ٹاپ، کان مہترزئی اور زیارت شاہراہیں آمدورفت کےلیے بحال کر دی گئی ہیں، ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا ۔

ملکہ کوہسار مری میں دو دون بعد دوبارہ برف باری کے ساتھ شروع ہوئی بارش کی وجہ سے سیاحوں نے ایک ٹکٹ میں دو مزے کئے ،بچے بڑے سب نے کیا خوب انجوائے کیا،باران رحمت کے ساتھ آسمان سے برستے سفید موتیوں نے مناظر پر چار چاند لگادئیے۔

دوسری جانب موسم کی خرابی کے باعث بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہورہا ہے،چترال، لواری ٹنل، اپروچ روڈ پر تین فٹ برف پڑنے اور برفانی تودے گرنے سے آمد ورفت کیلئے بند ہے۔

بلوچستان میں ضلع عبداللہ کی سید حمید ندی میں طغیانی کے باعث خانہ بدوش سیلابی ریلےمیں پھنس گیا، درجنوں مویشی پانی میں بہہ گئے،پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے بالائی شہروں میں کہیں برف باری تو کہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔

آزاد کشمیر میں تیسرتے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہورہی ہے،مظفر آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم پنجگران ،شاہراہ نیلم ماربل اور شاہراہ لیپہ نیلی کو ٹریفک کے بند کردیا گیا