امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور مایم بیالک کا خود کو مسلمان رجسٹر کرانے کا اعلان

امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور مایم بیالک کا خود کو مسلمان رجسٹر کرانے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کی سابق وزیر خارجہ میڈلن اولبرائٹ اور بگ بینگ تھیوری کی ایک اداکارہ مایم بیالک نے کہا اگر امریکی صدر ٹرمپ نے مسلمانوں کا الگ سے اندراج کیا تو وہ احتجاجاً خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرائیں گی۔ سابق وزیر خارجہ میڈلن اولبرائٹ کے مطابق ان کی پرورش کیتھولک عیسائی کے طور پر ہوئی لیکن انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ ان کا خاندان یہودی تھا۔

انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے پر تیار ہوں۔ ان کی اس ٹویٹ کو فوری طور پر ہزاروں افراد نے لائیک کیا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ صدر ٹرمپ ایک حکمنامہ جاری کرنے والے ہیں جس کے تحت تارکین وطن پر پابندی ہو گی اور اس کے علاوہ شام، یمن اور عراق سمیت سات ممالک سے لوگوں کے آنے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

 

اب میڈلن اولبرائٹ کی ٹویٹ نے بہت ساروں کو بھی متاثر کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بولیں جس میں مقبول بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیالک بھی شامل ہیں۔