'قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان اور شاہ محمود میرے نشانے پر ہونگے'

'قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان اور شاہ محمود میرے نشانے پر ہونگے'

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وافقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی بھی میدان میں آ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو خبردار کیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان اور آپ میرے نشانے پر ہوں گے۔ ن لیگی شیروں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو جاﺅ۔

قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ کیا تھا کہ کیا قومی اسمبلی میں پھر مار کٹائی ہو گی۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی گئی تو حکومتی بینچوں سے بھی رد عمل آنا شروع ہوا اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جس کے بعد ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

اس دوران حکومتی رکن اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اپوزیشن بینچوں کی طرف آئے تو تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور مراد سعید ان پر جھپٹ پڑے اور تینوں اراکین کے درمیان نہ صرف ہاتھا پائی ہوئی بلکہ ایک دوسرے کے دست و گریباں بھی ہو گئے۔