ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم دسویں نمبر پر آ گئے

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم دسویں نمبر پر آ گئے

دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور بھارت ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گیا۔ نئی رینکنگ کے مطابق آسڑیلیا کے خلاف واحد جیت کی بدولت پاکستان کا ون ڈے میں آٹھواں نمبر برقرار ہے۔

ون ڈے میں بیٹسمین کی فہرست میں' ڈیوڈ وارنر' دو درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جس کے بعد' اے بی ڈی ویلیئرز' دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے کھلاڑی بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر ہیں۔