منشیات کے غیر ملکی ملزمان کی رہائی کا امکان,اقدامات کی منظوری

منشیات کے غیر ملکی ملزمان کی رہائی کا امکان,اقدامات کی منظوری

ریاض :سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے سعودی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی۔

ان کے بموجب نشہ آور اشیاء کے استعمال پر زیر حراست لئے جانے والے غیر ملکیوں کو رہا کرکے مملکت سے بیدخل کردیا جائیگا جبکہ 5برس سے جیلوں میں موجود سعودیوں اور ایسے غیر ملکی ملزمان کی حراست کو منسوخ کردیا جائیگا جو نشہ آور اشیاء کے استعمال پر حراست میں لئے گئے تھے۔

اس نئے قانون کے تحت مملکت کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانی قیدیوں سمیت غیر ملکیوں میں کو فائدہ پہنچے کا امکان ہے ۔ تاہم ایسے قیدیوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا جن پر  منشیات کی اسمگلنگ وغیرہ کے الزامات نہ ہوں۔