Get Alerts

پی سی بی نے چاچا کرکٹ کا ماہانہ وظیفہ بند کر دیا

پی سی بی نے چاچا کرکٹ کا ماہانہ وظیفہ بند کر دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ کا کوئی بھی اہم مقابلہ ہو ٹیلی ویژن کی سکرین پر سبزہلالی پرچم کے لباس میں ملبوس ایک سفید داڑھی والا شخص جوشیلے اور منفرد انداز میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑہانے میں مگن نظر آتا ہے۔دنیا کے کونے کونے میں پاکستان کرکٹ کے ترانے گاتا یہ شخص آج کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے اور لوگ کھلاڑیوں سے زیادہ اس کو عزت دیتے ہیں تاہم چاچا کرکٹ بورڈ کے رویے سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

1980ءکی دہائی سے شارجہ میں شروع ہونے والے کرکٹ میچ ان کی دلچسپی کا باعث بن گئے۔1986میں کھیلے گئے ایک میچ میں جاوید میاں داد کے چھکے نے انھیں کرکٹ کے عشق میں مبتلا کر دیا۔اس کے بعد سے شارجہ میں ہونے والے ہرمیچ میں یہ نظر آنے لگے۔ بعد میں انہوں نے اپنا کام چھوڑ کر باقاعدگی سے پاکستان کے میچوں میں جانا شروع کر دیا۔ تاہم چا چا کرکٹ پی سی بی کے رویے سے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو سہولیات ملتی ہیں، پی سی بی نے میرا 26ہزار کا ماہانہ وظیفہ بھی بند کر رکھا ہے، میری درخواست پر آج تک کسی نے نوٹس نہیں لیا ، پی آئی اے ہزاروں افراد کو مفت سفری سہولیات فراہم کرتی ہے لیکن مجھے آج تک ایک بھی سفر سپانسر نہیں کیا۔

ٹیگز: