Get Alerts

روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا

 روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا


کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی،  ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 176.98 روپے سے کم ہوکر 176.95 روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری سرگرمیاں محدود  رہیں، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 87 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،ہنڈرڈ انڈیکس 45043 پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

ٹیگز: