Get Alerts

وزیراعظم کا کراچی میں متحدہ کے کارکنوں پر پولیس تشدد کا نوٹس

وزیراعظم کا کراچی میں متحدہ کے کارکنوں پر پولیس تشدد کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے پر امن مظاہرے پر کراچی پولیس کے  تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محکمہ داخلہ ، چیف سیکرٹری  اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ 

رپورٹ ملنے کے بعد جو تشدد کا ذمہ دار ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیو ایم پاکستان کے مظاہرہن پر پولیس نے شدید تشدد کیا تھا جس سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایم کیو ایم کا دعویٰ ہے کہ ایک کارکن پولیس تشدد سے جاں بحق بھی ہوا ہے۔