پنجاب کے نگران صوبائی وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا گیا

پنجاب کے نگران صوبائی وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا گیا

لاہور :پنجاب کے نگران صوبائی وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب  کے نگران صوبائی وزرا  کے محکموں کا اعلان کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق ایس ایم تنویر کو انرجی اور   تجارت و سرمایہ کاری،  ڈاکٹر جاوید اکرم کو وزیرصحت کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔

ڈاکٹر جمال ناصر پرائمری ہیلتھ ،منصور قادر  تعلیم ، اظہر علی ناصر  کی اوقاف  کی وزارت دی گئی ہے  ، ابراہیم مراد  بلدیات ،بلال افضل  مواصلات و ایکسائز  اور عامر میر  اطلاعات  کے وزیر ہوں گے ۔ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پنجاب کا وزیر کھیل تعینات کیا گیا ہے ۔