ہم نے بانی پی ٹی آئی کو نفرت کی سیاست نہ کرنے کا بار بار کہا، سب کو جیل میں ڈالنے کی بات کرنے والا آج خود جیل میں ہے: بلاول بھٹوزرداری

 ہم نے بانی پی ٹی آئی کو نفرت کی سیاست نہ کرنے کا بار بار کہا، سب کو جیل میں ڈالنے کی بات کرنے والا آج خود جیل میں ہے: بلاول بھٹوزرداری

پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہاکہ  ہم نے بانی پی ٹی آئی کو نفرت کی سیاست نہ کرنے کا بار بار کہا، سب کو جیل میں ڈالنے کی بات کرنے والا آج خود جیل میں ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے پشاور    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ہم نے بانی پی ٹی آئی کو نفرت کی سیاست نہ کرنے کا بار بار کہا، سب کو جیل میں ڈالنے کی بات کرنے والا آج خود جیل میں ہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ  ہم نے بانی پی ٹی آئی کو نفرت کی سیاست نہ کرنے کا بار بار کہا، خان صاحب کو کہا کہ دوسروں کو چور نہ کہیں، وہ آج خود چور بن گئے، خان صاحب کو کہتے تھے انتقامی سیاست نہ کریں، خان صاحب کہتے تھے کسی کو این آر او نہیں دیں گے، اب کہتے ہیں کسی سے بھی بات کے لیے تیار ہوں۔

 ہم عوام کو مشکل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔  ہماری انتخابی مہم سب سے پہلے شروع ہوئی تھی، میں اس صوبے میں 10 کنونشنز پہلے سے کر کے پنجاب اور سندھ سے ہوتے ہوئے واپس یہاں آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تو قریب آگئے ہیں، پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو سردی کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہے تھے؟ پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو نومبر کے انتخابات اور ضمنی انتخابات سے بھاگتے رہے مگر ہماری وجہ سے ان سب کو الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے۔


ان کا دعویٰ تھا کہ ہم معاشی انقلاب لے کر آئیں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت میں ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا مزید بتایا کہ کسان کی فصل کو نقصان پہنچا تو وہ نقصان پورا کریں گے۔ (ن) لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نفرت اور تقسیم کی سیاست مسلط کی اگر ہماری حکومت بنی تو انتقامی سیاست نہیں کریں گے۔


مسلم لیگ (ن) کے منشور کے حوالے سے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سچے نواز کا سچا منشور، 3 دفعہ نواز حکومت دیکھی بتائیں یہ کتنے سچے ہیں؟ یہ کہتےہیں سی پیک کے بانی نواز شریف ہیں لیکن سی پیک کے منصوبوں پر نواز شریف کے وزیر اعظم بننے سے قبل دستخط ہوئے تھے، جب زرداری چین جاتے تھے تو یہ ان پر تنقید کرتے تھے کہ کیا کرنےجاتے ہیں؟۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے سی پیک منصوبوں کا راستہ بدل دیا، سی پیک کا پیسہ اورنج لائن پر لگا دیا اور سی پیک کا کریڈٹ بھی خود ہی لے لیا، یہ اپنے نہیں آپ کے منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں