Get Alerts

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں: اعزاز چودھری

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں: اعزاز چودھری

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ہمارے پاس افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں۔ افغانستان میں اندرونی حملوں کا بغیر سوچے سمجھے الزام پاکستان پر لگا دینا درست نہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

انٹر نیشل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس وقت معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی سے معاشی ترقی کا انقلاب آیا ہے اور پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتر ہو گئے جس کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: