اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی ایک اور کمپنی شاہنی ویو کا انکشاف ہوا ہے۔ مالی اور خانسامہ جہانگیر ترین کے کاروباری شراکت دار ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت میں آج مزیدار جرح ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے مالی اور خانسامے کاروبار میں شریک پائے گئے۔ مالی اور خانسامے کو کاروبار کیلئے پیسے جہانگیر ترین کی مل سے ملتے تھے۔
جہانگیر ترین کے مالی اور خانسامے کے ٹیکس نمبر جاننے کی ضرورت ہے جس کے بعد عمران خان کے ساتھ ساتھ اس کی اے ٹی ایم مشین بھی ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عدلیہ بحالی کی تحریک کامیابی سے چلا کر تاریخ رقم کی۔ امید ہے سپریم کورٹ شریف خاندان کے حق میں فیصلہ دے گی جس سے ملک ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن رہے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں