Get Alerts

چودھری نثار اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے، ذرائع

چودھری نثار اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے، ذرائع

اسلام آباد: حکومتی وزرا کی کوششیں رنگ لے آئیں اور ناراض چودھری نثار کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں وہ وزارت چھوڑیں گے اور نہ پارٹی کو خیرباد کہیں گے۔

چودھری نثار اپنے موقف کے بارے میں پانچ بجے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر داخلہ جلد وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات پنجاب ہاؤس میں کی تھی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا پارٹی کے سینئر رہنما ہیں آپ کی رائے کو ترجیح دی جاتی ہے اور وزیر اعظم کی وطن واپسی پر ملاقات میں تمام تحفظات دور کر دیئے جائیں گے۔

اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں کیونکہ میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں جب کہ اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتا۔

یاد رہے چودھری نثار نے پیر کے روز مختصر پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کر رہا ہوں اور مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: