امریکی اقدامات کا مناسب جواب دیا جائیگا : ایران

امریکی اقدامات کا مناسب جواب دیا جائیگا : ایران

تہران :ایران نے ایک بار پھر اپنے پرانے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی اقدامات کا مناسب جواب دے گا ۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے ایران مخالف بل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے پاس ہونے والے بل سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی اس قسم کے اقدامات عجلت میں غیر منطقی طور پر انجام دیتے ہیں۔ امریکی بل در اصل پروپیگنڈہ مہم کا نتیجہ ہے اور امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بل تیار ہو چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے کارروائی ہو گی۔

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور اس کے حوالے سے ایران کے دشمنوں کی غلط ذہنی سوچ در اصل علاقے میں ایران کو ملنے والی کامیابیاں ہیں۔ ایران اور روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر اگر غور کیا جائے تو واضح اور شفاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد مزاحمتی فرنٹ کے خلاف امریکہ کی دشمنی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں