Get Alerts

شہباز شریف سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے وزیراعلیٰ بن گئے

 شہباز شریف سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے وزیراعلیٰ بن گئے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ملک کے دیگر تینوں وزرائے اعلیٰ سے بازی لے گئے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب کے خادم اعلیٰ شہبازشریف نے ادا کیا۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری دوسرے نمبر پر رہے۔وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی طرح وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ٹیکس ادائیگی بھی حیران کن حد تک کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق   ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزرائے اعلیٰ کی فہرست میں شہباز شریف سرفہرست رہے۔پنجاب کے خادم اعلیٰ نے سال دو ہزار سولہ میں 95 لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ سردار ثناءاللہ زہری نے چودہ لاکھ 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کرکے اس فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے ٹیکس کی مد میں 8 لاکھ 13 ہزار 869 روپے جمع کرائے ،سندھ کے سائیں مرادعلی شاہ نے7 لاکھ 43 ہزار 471 روپے ٹیکس جمع کرایا۔