Get Alerts

افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی سفارتکاروں کو بازیاب کر الیا گیا۔

افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی سفارتکاروں کو بازیاب کر الیا گیا۔

اسلام آباد: افغان فورسز نے اغوا ہونے والے دو پاکستانی سفارت کاروں کو کارروائی کرتے ہوئے ایک آپریشن میں بازیاب کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو فون کرکے دونوں اہلکاروں کی بازیابی کی اطلاع دی۔
پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے پاکستانی حکومت کو یقین دلایا تھا کہ دونوں سفارت کاروں کو افغان سیکیورٹی ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیاں جلد سفارت کاروں کو بازیاب کرا لیں گے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بازیابی کے بعد دونوں پاکستانی سفارت کاروں کو کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے پہنچا دیا گیا، جبکہ انہیں جلد پاکستان لایا جائے گا۔ یاد رہے کہ جلال آباد میں پاکستان قونصلیٹ کے دو سفارت کاروں کو 16 جون کو جلال آباد سے طورخم جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا۔