مسلم لیگ ن کی قیادت نے کارکنوں کو سپریم کورٹ آنے سے روک دیا۔ شریف فیملی کا کوئی فرد سپریم کورٹ نہیں جائے گا۔ روٹین میں جانیوالے پارٹی رہنما ہی کل سپریم کورٹ جائیں گے۔کارکن فیصلے پر جذباتی نہ ہوں ۔تمام ضلعی صدور کو پیغام دے دیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کل صبح پارٹی کے اہم رہنماؤں کو اسلام آباد بھی طلب کر لیا ۔
یاد رہے کہ کل سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سنانا ہے۔ 21 جولائی کو محفوظ ہونے والے فیصلے کو کل سنا دیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والا پانچ رکنی لارجر بینچ صبح 11:30 بجے سنائے گا۔ پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی تھی جس دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔
جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے 5 رکنی بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا جس نے وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے مالی معاملات سے متعلق تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی جسے 60 روز کے اندر رپورٹ جمع کروانی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں