حلقے کھلوانے کے لیے عمران خان کی پیش کش کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

 حلقے کھلوانے کے لیے عمران خان کی پیش کش کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حلقے کھلوانے کا حق قانون دیتا ہے، اس کے لیے عمران خان کی پیش کش کی ضرورت نہیں۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 100نشستوں کی حزب اختلاف بنا کر اچھی اپوزیشن کر سکتے ہیں، مگر عمران کی طرح یہ نہیں کرسکتا کہ اسمبلی پرلعنت بھیجوں، جعلی کہوں اورمفت کی تنخواہ بھی لوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سیٹوں کی تعداد کے چکر میں نہیں پڑتا مگر ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو پذیرائی ملی ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 110 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل، سرکاری نتائج


واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ جتنے چاہے حلقے کھلوا لیں ، ہماری حکومت کو حلقے کھلوانے پر کوئی اعتراض نہیں، ہم خود اپوزیشن کی اس کام میں مدد کریں گے۔