پی ٹی آئی کابینہ بیس اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان

پی ٹی آئی کابینہ بیس اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: تحریک انصاف کی کابینہ 20 اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان ہے ، سپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی ، شفقت محمود جبکہ ڈپٹی سپیکر کا عہدہ اتحادی جماعت کو دیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کابینہ اٹھارہ سے بیس اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، عارف علوی اور شفقت محمود سپیکر قومی اسمبلی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:این اے 129 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی گئی
 


 
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کا عہدہ اتحادی جماعت کو مل سکتا ہے ، اتحادی حکومت بنانا پی ٹی آئی کیلئے چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے وزارت خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ وزارت خزانہ اسد عمر کو ملنے کا امکان ہے ۔ پرویز خٹک کو وزیر داخلہ اور فواد چودھری کو وزیر اطلاعات بنایا جا سکتا ہے۔