Get Alerts

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کو خراج تحسین

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کو خراج تحسین
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین ،ان کا کہنا تھا کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں .

انھوں نے کہا کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع اور سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے ، دنیا علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے .

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ حملے دشمن قوتوں کے دم توڑتے عزائم کی نشانیاں ہیں ، پاکستان امن و استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔