پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،سعودیہ  نے  ملازمت کے لیے ای ویزے کااجراکردیا

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،سعودیہ  نے  ملازمت کے لیے ای ویزے کااجراکردیا

اسلام آباد : پاکستانیوں کے لیے اچھی خبریہ ہےکہ سعودی عرب نے ملازمت کے لیے ای ویزے کااجرا کردیاہے۔ پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کے الیکٹرانک ورک ویزے جاری ہونا شروع ہو گئے، ویزے کیلئے سعودی سفارتخانے نے کوٹہ سسٹم بھی ختم کر دیاہے۔

سعودی عرب ملازمت کی غرض سے جانے والوں کیلئے الیکٹرانک ویزہ جاری ہونے سے بہت آسانی ہوجائے گی۔  نئے سسٹم سے اب سعودی عرب افرادی قوت بھیجنے میں اضافہ ہو گا۔  سعودی عرب کا ای ویزہ اب پاسپورٹ پر سٹیکر کے بجائے کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

 سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی ایئرپورٹس کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو اس بارے میں تحریری طور پر مطلع کر دیا ہے۔
 

مصنف کے بارے میں