Get Alerts

واٹس ایپ ونڈوز ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین نے کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا

واٹس ایپ ونڈوز ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین نے کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا

کیلیفورنیا : میٹا کی ملکیت میں چلنے والے پیغام رسانی کے مشہور پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز ایپ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے اب ویب بیسڈ ریپر میں تبدیل کر دیا ہے۔ تاہم یہ اپڈیٹ صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے، اور زیادہ تر افراد نے اسے "سست اور ناقص" قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ بیٹا کے تازہ ترین ورژن میں یہ نیا انداز سامنے آیا ہے، جو پہلے مکمل فیچرز اور بہتر پرفارمنس کی وجہ سے پسند کیا جاتا تھا۔ مگر اب اس میں ویب ورژن جیسے عناصر شامل کر دیے گئے ہیں، جس کا مقصد مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ہی کوڈ بیس رکھنا ہے تاکہ ڈویلپرز کے لیے فیچرز شامل کرنا آسان ہو جائے۔

اس تبدیلی کے ساتھ نوٹیفکیشنز کا نظام بھی بدل گیا ہے، اور کچھ ویب ورژن فیچرز اب ونڈوز ایپ میں بھی دستیاب ہوں گے۔ تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ نیا ورژن پرانے کی نسبت 30 فیصد زیادہ کمپیوٹر ریسورسز استعمال کرتا ہے، جس سے سسٹم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

کئی صارفین نے نئے ورژن کو کم پروفیشنل، زیادہ سست اور غیر موثر قرار دیا ہے، جبکہ میٹا نے بھی اس کی سست روی کا اعتراف کیا ہے۔ بیشتر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی ونڈوز ایپ کو بحال کیا جائے کیونکہ اس کا تجربہ کہیں بہتر اور تیز تھا۔

ٹیگز: