Get Alerts

نیب لاہور میں میگا کھلی کچہری، کرپشن سکینڈلز کے متاثرین کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے زیر اہتمام ڈی جی نیب غلام صفدر شاہ کی سربراہی میں ایک میگا کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ہاؤسنگ سکینڈلز کے متاثرین نے بھرپور شرکت کی۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق، فیوچر ویژن سکینڈل، بحریہ کوزین، اومیگا ہاؤسنگ اور نیو لاہور سٹی سمیت دیگر اسکیموں کے متاثرین نے اپنے مسائل کے ازالے کے لیے نیب دفتر کا رخ کیا۔ اس کے علاوہ پاک عرب ہاؤسنگ، خیابان امین، ایڈن گارڈن اور پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔

ڈی جی نیب لاہور نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نیب لاہور نے حال ہی میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلی گرفتاری عمل میں لا کر ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات پر عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی جی نیب غلام صفدر شاہ نے اعلان کیا کہ فیوچر ویژن سکینڈل میں موصول ہونے والی شکایات کو انکوائری میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پونزی اسکیموں میں ملوث ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ وہ قانون کی گرفت سے نہ بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے مسائل کو براہ راست سوسائٹی انتظامیہ کے سامنے لا کر حل نکالا جا رہا ہے، اور ہر درخواست پر ہفتہ وار پیش رفت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈی جی نیب کے مطابق، نیب لاہور کی کاوشوں سے اب تک اربوں روپے کی ریکوریز کی جا چکی ہیں، جس سے ہزاروں متاثرین کو ریلیف ملا ہے۔

متاثرین نے ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ کے اقدامات کو سراہا اور کھلی کچہریوں کو چیئرمین نیب کے عوام دوست ویژن کا مظہر قرار دیا۔

ٹیگز: