Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ جاری، سخت مقابلے متوقع

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ جاری، سخت مقابلے متوقع

میرپور: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے اضلاع میں ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے پولنگ سٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔

سیاسی میدان میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حساس سمیت تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس، مجسٹریٹس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں تاکہ انتخابی عمل کو پرامن، شفاف اور قانون کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: