Get Alerts

بھارت گمراہ کن بیانیے سے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، خواجہ آصف

بھارت گمراہ کن بیانیے سے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کشمیر سے متعلق بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سیاسی پروپیگنڈے اور اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے تسلیم شدہ قانونی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے دیے جانے والے بیانات حقائق کو دھونس اور پروپیگنڈے کے ذریعے مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، جس کی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق طے ہونا باقی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سے جڑا ایک بنیادی تنازع ہے، جس کا پائیدار حل کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت یکطرفہ اقدامات یا سیاسی پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیر کی قانونی اور بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

ٹیگز: