سانحہ بہاولپور ملکی تاریخ کا المناک باب! 125میتوں کی امانتاً تدفین کی جائے گی

سانحہ بہاولپور ملکی تاریخ کا المناک باب! 125میتوں کی امانتاً تدفین کی جائے گی

 بہاولپور: سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہو نے والے 125افراد کی تدفین آج شام عصر کے بعد انکے آبائی علاقوں میں کی جارہی ہے۔نعشو ں کی تدفین امانتاً کی جائے گی،جبکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

سانحہ احمد پور شرقیہ کےجاں بحق 125افراد کی میتیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے ان کے آبائی گاوں بھیج دی گئیں۔پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ میتیں قائداعظم میڈیکل کالج سے روانہ کی گئیں ،جاں بحق افراد کی امانتا تدفین بستی رمضان جوئیہ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین نذیر آباد قبرستان میں کی جائیگی۔ نعشوں کی شناخت کےلیے 86 خاندانوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین سو اہلکار وں نے قبروں کی تیاری میں حصہ لیا ۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ ناقابل شناخت لاشوں کےڈی این اےکاپراسیس مکمل کر لیا گیا ہے جن کےنتائج میں10دن لگ سکتےہیں۔قائداعظم میڈیکل کالج میں 152 افراد کی لاشیں لائیں گئی تھیں، جن میں 27افراد کی میتیں ورثا کی حوالے کر دی گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں