صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیئے جائیں گے: آرمی چیف

صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیئے جائیں گے: آرمی چیف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دئیے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں خطے کی صورتحال، حالیہ سیکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت کی جائیگی، انتخابات کی اہم ذمہ داری نبھانے کےساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات پرفوکس رکھاجائیگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیتا وائٹ کیس، عمران خان کے حق میں فیصلہ، انتخابات لڑنے کیلئے اہل
  

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے عام انتخابات میں پاک فوج تعینات کرنے کی  بھی منظوری دے دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی این اے 57 سے نااہل قرار
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں