Get Alerts

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

 پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کیے۔الیکشن ٹریبونل کے مطابق نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں 3 کے بجائے 2 بیویاں اور 4 بچے ظاہر کیے تھے۔ ٹریبونل کے مطابق ایک بیوی، ایک بیٹی اور 166 ایکڑز اراضی چھپانے پر نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کا کراچی کو کرانچی کہنا مہنگا پڑ گیا


دوسری جانب نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیئے جائیں گے: آرمی چیف



نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: