پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا بھارتی حریف کو ہرا نے کا خواب پورا نہ ہوسکا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا بھارتی حریف کو ہرا نے کا خواب پورا نہ ہوسکا
کیپشن: image by Twitter

جدہ : بھارتی باکسر نیرج کویاٹ کار حادثے کے باعث زخمی ہونے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کیخلاف سعودی عرب میں ہونے والے مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں ، اب عامر خان آسٹریلیا کے باکسر بلی ڈب کا مقابلہ کریں گے ۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھارتی باکسر سے مقابلے کے لیے کافی بے تاب تھے ، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی شائقین پریشان نہ ہوں وہ بھارت سے شکست کا بدلہ بھارتی باکسر سے مقابلے کے دوران ان کو ہرا کر لیں گے .

اب بھارتی باکسر نیرج ایک کارحادثے کے دوران زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے عامر خان کے ساتھ مقابلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے.

اب ان کی جگہ آسٹریلوی باکسر بلی ڈب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا مقابلہ کریں گے ۔مقابلے کا انعقاد کنگ عبداللہ سپورٹس کمپیلکس کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد عالمی امن تھا ، بھارت کی جگہ اب آسٹریلوی باکسر کے رنگ میں آنے کو بھی شائقین کافی پسند کر رہے ہیں۔