دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،شبلی فراز

دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے دفاع میں سینیٹر شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کروناوبا نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا۔بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا۔اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی۔

شبلی فراز نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ڈالر فی بیرل سے 41.8 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے۔

پچھلے 46 روز میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 112 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس ہوشربا اضافے کا اثر یقیناً ہمارے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی متوقع تھا۔