Get Alerts

'لوگ لندن واک کا دفاع کر لیتے ہیں ہم سے 25 روپے کا نہیں ہو رہا'

'لوگ لندن واک کا دفاع کر لیتے ہیں ہم سے 25 روپے کا نہیں ہو رہا'
کیپشن: ن لیگ والے لاہور میں بیمار اور لندن کی واک کا دفاع کر لیتے ہیں، فواد چوہدری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ تو لندن میں واک کا دفاع کرلیتے ہیں ہم سے تو 25 روپےتک کا دفاع نہیں ہورہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد آج اپوزیشن اس معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے جبکہ حکومتی وزراء اسے جائز ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں آج پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

اس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سُنی، یہ لوگ کرپشن، پاناما، منی لانڈرنگ، جعلی میڈیکل رپورٹس، لاہور میں بیمار اور لندن کی واک کا دفاع کرلیتے ہیں، ہم سے تو 25 روپے تک کا دفاع نہیں ہورہا۔