ملزموں کو مینار پاکستان سے نیچے پھینکیں،زیادتی کے واقعات رک جائیں گے: طاہر اشرفی

ملزموں کو مینار پاکستان سے نیچے پھینکیں،زیادتی کے واقعات رک جائیں گے: طاہر اشرفی
سورس: file

لاہور (نیو نیوز) وزیراعظم کےمعاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی  نے کہا ہے کہ زیادتی کرنے والوں کی تصاویرمیڈیا پردکھائی جائیں، ایسے دو چار ملزمان کو مینار پاکستان سےنیچے پھینک د یں توایسے واقعات رک جائیں گے۔وزیراعظم کی حجاب سے متعلق بات قرآن وسنت کے مطابق ہے ،زیادتی واقعات کی ایک وجہ عریانی  اور فحاشی ہے ۔زیادتی کیسز کیلئے خصوصی عدالتیں ہونی چاہیے ۔

لاہور میں نیو زکانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فحاشی اور عریانی کے حوالے سے جو بات کی تھی وہ قرآن و سنت کے مطابق تھی، متحدہ علما بورڈ نے وزیراعظم کے بیان کی تائید کی ہے، وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دینا جہالت ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اب ڈو مور نہیں بلکہ نو مور ہوگا۔ حکومت چاہتی ہے پاکستان کی زمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو، کسی اور کی زمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہو۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ضلع، تحصیل کی سطح پر امن کمیٹیوں کی کارروائی نئی کمیٹیوں کےقیام تک روک دی گئی، موجودہ حکومت نے مدارس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ طلبا کو جدید تعلیم دینی چاہیے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  بچوں کےساتھ ہراساں کرنے کے واقعات کی رپورٹ کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے، بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے اسپیشل کورٹس قائم کی جائیں۔