کرکٹ ورلڈ کپ کا آفیشل شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 اکتوبر کو ہوگا

 کرکٹ ورلڈ کپ کا آفیشل شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 اکتوبر کو ہوگا

دبئی : آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ  2023 کے آفیشل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔15اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا میچ پہلا میچ دفاعی چیمپئن  انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔پاکستان کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائرون کیخلاف حیدر آباددکن  میں کھیلے گا۔

پاکستان دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر ٹو کے خلاف حیدر آباد  دکن میں کھیلے گا۔  پاکستان 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا جبکہ اگلے دن ممبئی میں انگلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

پاکستان ٹیم 23 اکتوبرکوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی جبکہ27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ،31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی۔


پاکستان ٹیم 4نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی

شوکیس ایونٹ میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، پہلی آٹھ ٹیمیں پہلے ہی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے ذریعے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ آخری دو مقامات کا تعین زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اختتام پر کیا جائے گا، جو 9 جولائی کو ختم ہوگا۔

میزبان ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو چنئی میں پانچ بار ورلڈ کپ فاتح آسٹریلیا کے خلاف کرے گا۔ آسٹریلیا 13 اکتوبر کو لکھنؤ میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گا۔

ہندوستان 22 اکتوبر کو  نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا اور 4 نومبر کو احمد آباد میں آسٹریلیا کا مقابلہ اپنے روایتی حریف انگلینڈ سے ہوگا۔


ہندوستان 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں انگلینڈ  کے ساتھ کھیلے گا۔


پہلا سیمی فائنل بدھ 15 نومبر کو ممبئی میں اور دوسرا سیمی فائنل اگلے دن کولکتہ میں ہوگا۔ 

فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تینوں ناک آؤٹ فکسچر ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، میچ مقامی وقت کے مطابق 14:00 بجے شروع ہوں گے۔ کل 10 مقامات ہوں گے  جن میں حیدرآباد، احمد آباد، دھرم شالہ، دہلی، چنئی، لکھنؤ، پونے، بنگلورو، ممبئی اور کولکتہ شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں