ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کےلئے شیڈول جاری

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کےلئے شیڈول جاری

لاہور: ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

 ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 25-2022 کیلئے تین ون ڈے میچز 18، 21 اور 23 اپریل  26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ہم ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کی رینکنگ میں 18 میچز میں 16 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی  ٹیم 12 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان آٹھویں جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے۔