Get Alerts

ایران سے حالیہ جنگ میں شدید معاشی نقصان،اسرائیل دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا

ایران سے حالیہ جنگ میں شدید معاشی نقصان،اسرائیل دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا

تل ابیب / تہران: ایران کے ساتھ 12 روزہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کو نہ صرف فوجی محاذ پر سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، بلکہ اس جنگ نے اسرائیلی معیشت کو بھی بُری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایرانی اور بعض اسرائیلی ذرائع کے مطابق جنگی اخراجات، میزائل حملوں سے تباہی، متاثرین کی بحالی، اور کاروباری سرگرمیوں کے متاثر ہونے سے اسرائیل کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، یہاں تک کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صرف فوجی اخراجات 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے، جن کی عارضی رہائش اور دوبارہ آبادکاری کا خرچ بھی حکومت پر بوجھ بن چکا ہے۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد اب تک 41 ہزار سے زائد شہری معاوضے کے دعوے جمع کر چکے ہیں۔ موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر اسرائیلی حکومت امریکا سے مالی امداد یا قرض کی ضمانت حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فوجی اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

ایرانی جوابی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت کے مطابق 29 افراد ہلاک اور 3200 سے زائد زخمی ہوئے، تاہم غیر جانبدار مبصرین کا ماننا ہے کہ اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔ کچھ رپورٹس میں ان حملوں کو "قیامت خیز" قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں اعتراف کیا کہ جنگ کے آخری دنوں میں اسرائیل کو بڑی مار کا سامنا کرنا پڑا، جو عالمی سطح پر اس تنازع کے اثرات کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

ٹیگز: