Get Alerts

فوج سیاست سے الگ، پس پردہ رابطے بے بنیاد: ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج سیاست سے الگ، پس پردہ رابطے بے بنیاد: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی :پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے  انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ فوج سیاستدانوں سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں میں دلچسپی نہیں رکھتی اور فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دیتی اور لاپتہ افراد کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اور دہشتگرد بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی کارروائیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج سیاسی حکومتوں کے احکامات پر کام کرتی ہے اور کورونا وبا اور پولیو مہم جیسے قومی پروگراموں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ سیاسی عدم استحکام پر فوج کو ملوث کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاستدانوں کی اپنی کمزوری ہے کہ وہ مسائل کو فوج پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی قواعد و ضوابط موجود ہیں جو ملک کی سلامتی اور مذہبی جذبات کی حفاظت کرتے ہیں، جبکہ انڈیا میں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے دہشتگردوں کی حمایت بند کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ٹیگز: