لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے نیو ٹی وی پر واضح کیا کہ ایسی جماعت جس کے پارلیمنٹ میں ایک بھی رکن نہ ہو، اسے نشستیں ملنے کا حق نہیں دیا جانا چاہیے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ پارلیمانی نمائندگی کے بغیر کسی جماعت کو نشستیں دینا درست نہیں۔ ان کے بقول، قانون اور آئین کی حکمرانی ہی ملک میں عدل و انصاف کی ضمانت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ فیصلہ پہلے پشاور ہائیکورٹ میں گیا پھر سپریم کورٹ میں آیا ۔عدالت نے اپنے کسی کردار کو محدود نہیں کیا۔