Get Alerts

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر برقرار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر برقرار

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے جاری رہے گا۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیگز: