Get Alerts

بغیر قانونی طریقہ کار کے سفری پابندی عائد نہیں کی جا سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

بغیر قانونی طریقہ کار کے سفری پابندی عائد نہیں کی جا سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی شہری پر سفری پابندیاں قانونی اختیار اور مقررہ طریقہ کار کے بغیر عائد نہیں کی جا سکتیں۔

عدالت نے بغیر قانونی کارروائی کے کسی شہری کا نام کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہری زین عتیق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے اس حوالے سے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی قسم کی پابندی قانون کے مطابق اور شفاف طریقہ کار کے تحت عائد کی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ متعلقہ حکام کسی شہری کے بیرونِ ملک سفر کے حق کو متاثر کرنے والا اقدام اٹھاتے وقت قانونی تقاضے پورے کرنے کے پابند ہیں۔

ٹیگز: